• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار ڈرائیورکی تیزی موٹر سائیکل سوار پر بھاری پڑ گئی

دنیا بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمول کی بات ہے جس کا خمیازہ نہ صرف خلاف ورزی کرنے والے کوبلکہ دوسروں کو بھی بھگتنا پڑتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ یوکرین  میں پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور نے ا نٹرسیکشن پر رکے بغیر گزرنے کی کوشش کی اور ایک سمت سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔

ٹکر اتنی زوردار تھی کہ موٹر سائیکل سوار کئی فٹ فضا میں بلند ہو کرقلابازیاں کھاتا ہوا دور جا گرا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوالیکن موٹر سائیکل کا کباڑہ ہوگیا۔