کراچی(نیوزڈیسک)امریکا اورایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد ایران بحر ہند کے ساحل پر ایک نئی نیول بیس تعمیر کررہا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس نیول بیس کی تعمیر سے ایران ماہی گیری اور غیر ملکی جہازوں کی حفاظت یقینی بنائے گا۔
ایرانی فوج کے نیوی کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسری کاکہنا ہے کہ بیس کی تعمیر اس سال کے آخر تک مکمل ہوجانی چاہیے۔