• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوش قسمت ہوں کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان

ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ اس وقت میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جہاں اکیلے پن، خاموشی، سست روی اور خالصتاً خوشی کے لمحات ہیں، ایسے میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہ رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے اہلِ خانہ نے مجھے ایک بہادر خاتون بنایا ہے، اور مجھے امید ہے کہ وہ میری وجہ سے بہادر ہیں۔

انہوں نے پیغام دیا کہ بہادر ہونے پر اپنے آپ کو تسلیم کرو، جو بھی طاقت آپ کو ملتی ہے، اس اپنے پاس رکھیں اور اس کی حفاظت کریں۔



تازہ ترین