• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے اب ایک انوکھا اور دلچسپ ماسک بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔

‘اسمارٹ ماسک’ کو جاپانی کمپنی ڈونٹ روبوٹیکس نے متعارف کرادیا ہے۔

اس ماسک کی دلچسپ بات یہ ہے کہ سفید پلاسٹک کے اس ماسک کو کسی عام فیس ماسک کے اوپر فٹ کیا جاتا ہے اور اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پر بلیوٹوتھ کے ذریعے منسلک کیا جاسکتا ہے،جس کے بعد اپلیکیشنز کے ذریعے باتوں کو تحریری پیغام میں بدلنے، کالز کرنے یا دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

دوسری جانب کمپنی کے ابتدائی 5 ہزار فیس ماسک ستمبر میں سب سے پہلے جاپان میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

اس ماسک کی قیمت 40 ڈالرز رکھی گئی ہے اور بڑے پیمانے پر اس کی فروخت آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگی۔