• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش ایئر فورس کے سربراہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ

تصویر بشکریہ ریڈیو پاکستان
تصویر بشکریہ ریڈیو پاکستان

جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے بنگلادیش کے ایئر چیف پاکستان پہنچ گئے۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جے ایف17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بات کی گئی۔ بنگلادیش کے ایئر چیف نے پاکستانی ایئر چیف سے بنگلادیش کے لڑاکا فضائی بیڑے کی دیکھ بھال اور مرمت میں معاونت کی درخواست کی۔

انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ بنگلادیش کے ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹم کو ایئر سرویلنس سسٹم سے منسلک کرنے میں تعاون کیا جائے۔

پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے بنگلادیش ایئر فورس کے چیف کو ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے بنگلادیش ایئرفورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مکمل تربیتی و طویل مدتی معاون نظام کی فراہمی کا بھی یقین دلایا۔

ایئر چیف نے بنگلادیش کو سپر مشاق تربیتی طیاروں کی جلد فراہمی کا بھی یقین دلایا۔

علاوہ ازیں ملاقات میں ایرو اسپیس شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے میں مہمانوں کو الیکٹرانک وار فیئر اور بغیر پائلٹ فضائی نظام میں پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید