• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں مٹی کا طوفان، لوگ خوفزدہ، نظام زندگی درہم برہم


چین میں اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا۔

چین کے شہر ہوتان میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت، دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث شہریوں  کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی۔