• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متاثرہ مزید 8مقامات پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 8مقامات پر 31پکٹس لگا کر اضافی نفری تعینات کر دی۔ چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر کی ہدایات پر سمارٹ لاک ڈائون کے دوران شہر کے مزید 8متاثرہ مقامات گلزار قائد، خیابان سرسید، ڈھوک علی اکبر، کوٹھہ کلاں، مورگاہ، باڑہ مارکیٹ، نرنکاری بازار اور گوجر خان تخت پڑی کے 31داخلی راستوں پر پکٹس لگا کر 101ٹریفک اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔
تازہ ترین