• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں جمعہ کی شام سے بارش کا امکان

خیبر پختونخوا میں جمعہ کی شام سے بارشیں ہونے کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حساس اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامی، متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے، جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

تازہ ترین