• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر عرب گل ملاگوری کاخراج تحسین

برسلز(عظیم ڈار)پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر عرب گل ملاگوری نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلڈنگ پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے والے قوم کے سپوتوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، سازشی عناصر چاہے کچھ بھی منصوبہ بندیاں کرتے رہیں ان شاءاللہ ان کے ناپاک عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔انھوں نے موجودہ حکومت سے اپیل کی کہ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی گارڈ اور دیگر زخمیوں کی دل کھول کر مالی معاونت کی جائے۔

تازہ ترین