• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروناوائرس،بلڈسروسزدینے والے اداروں کی خدمات بھی متاثر

پشاور(نیوزڈیسک)کرونا وائرس نے جہاں معاشی و کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا وہیں تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا کیخلاف سرگرم عمل ادارے بھی متاثر ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر کی معاشی و کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے جس کی لپیٹ میں پاکستان بھی آیا ہے اوراس دوران لاک ڈاؤن جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور اب بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کا سامناہے تاہم فرنٹیئر فاؤنڈیشن تھیلی سیمیا کا شکار بچوں کو معمول کے مطابق انتقال خون سمیت تمام دیگر سہولیات فراہم کر رہا ہے، البتہ خون کے عطیات کے ساتھ ساتھ مالی عطیات میں بھی کمی کا سامنا ضرور کرنا پڑ رہا ہے جس کی بڑی وجہ کاروباری سرگرمیوں کا نہ ہونا ہے۔
تازہ ترین