• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، مند اور پنجگور کے بارڈر مکمل کھولے جائیں، میاں زاہد حسین


ممتاز صنعتکار میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ان کی درخواست پر وفاقی وزير داخلہ اعجاز شاہ اور آئی جی ایف سی نے اتفاق کیا ہے کہ بلوچستان میں بارڈرز ایریاز، درآمد و برآمد کے لیےکھولے جائیں تاکہ صوبے میں کاروبار اور تجارت بحال ہوسکے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں میاں زاہد حسین کا کہنا تھا کہ گوادر ، مند اور پنجگور کے بارڈرز کو مکمل طورپر کھولا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہفتے میں تین دن کے لیے یہ بارڈرز کھولے جاتے ہیں ، لیکن انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ اب یہ بارڈرز ہفتے میں ساتوں دن کھولے جائيں گے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ امید ہے کہ اس فیصلے سے صوبے میں خوشحالی آئے گی اور روزگار بڑھے گا۔

تازہ ترین