• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.29 فیصد اضافہ

گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.29 فیصد اضافہ


اسلام آباد( نمائندہ جنگ) دو جولائی کو ختم ہونے والے حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا،18 اشیاء مہنگی ، 7 سستی، 26اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں،سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 9.77فیصد ہوگئی پاکستان بیورو آف شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور احساس اشاریوں کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.29 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران، انڈے، ٹماٹر،مرغی ، پیاز، چینی، آٹے اور پٹرولیم مصنوعات سمیت 18 اشیاء مہنگی ہوئیں، دال چنا، دال مسور، آلو اور لہسن سمیت 7 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

تازہ ترین