• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج ارشد ملک کی برطرفی پر شکرانے کے نوافل ادا

ٰملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام ویڈیو سیکنڈل میں ملوث جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے کی خوشی میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے اور قائد میاں نواز شریف کی عمر درازی اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کی بے گناہی کو ثابت کردیا، ان کا کہنا تھا کہ جس جج نے تین بار منتخب ہونے والے وزیراعظم کو ناحق سزا دی آج وہ خود ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین