• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق تحقیقات لیک نہیں کی گئیں، زلفی بخاری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم دباؤ کی پروا کئے بغیر پی آئی اے کے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں، پائلٹس کے لائسنس سے متعلق تحقیقات لیک نہیں کی گئیں، یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کی، ناز شاہ نے معاون خصوصی کو فون کر کے پی آئی اے میں جاری اصلاحات اور تازہ صورتحال پر بات چیت کی جس کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے کے معاملہ پر فرنٹ فٹ پر ہیں انکی قیادت میں ادارہ میں واضح تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، ناقص کارکردگی پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے ایوی ایشن اور مسافروں کیلئے سیفٹی فرسٹ کو اپنایا جا رہا ہے،اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں مثبت سوچ اپنانے پر شکر گزار ہوں، وزیراعظم صرف ایوی ایشن کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، صرف مسافروں کی حفاظت وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔
تازہ ترین