• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا بھی امکان ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون بارش برسانے والا سسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں سمندر میں موجود ہے اور سمندر سے زیادہ نمی لینے پر سسٹم زیادہ مضبوط ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کراچی میں داخل ہونے سے قبل آندھی چل سکتی ہے۔

تازہ ترین