• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں کورونا کیسز میں اضافہ

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 100 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وکٹوریا اور نیو ساؤتھ ویلز کے درمیان سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی حکام نے میلبرن میں کورونا کے مقامی منتقلی کے کیسز میں اضافے پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ وکٹوریا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ وکٹوریا کے شہر میلبرن میں متعدد اپارٹمنٹ وائرس کا گڑھ بنے ہوئے ہیں۔ 

تازہ ترین