• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف یو جے کی صحافیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت


پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیمرا آفس کے باہر صحافیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

پی ایف یو جے نے اسلام آباد میں پیمرا آفس کے سامنے احتجاج کرنے والے صحافیوں پر فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

پی ایف یو جے نے 24 نیوز کی نشریات کی معطلی اور میڈیا ورکرز کی عدم ادائیگی کیخلاف 8 جولائی کو ملک گیر احتجاج کی کال بھی دی ہے۔

پی ایف یو جے کی جانب سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں پیمرا آفس کے سامنے احتجاج کرنے والے صحافیوں پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور اس پورے واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

پی ایف یو جے کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے کہا کہ یہ واقعہ ان صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے جو اپنے روزگار کے لیے احتجاج کر رہے تھے، انتظامیہ 24 نیوز کا معاملہ ٹی وی کی مینجمنٹ کے ساتھ مہذب انداز میں طے کرے۔

پی ایف یو جے نے 24 نیوز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف 8 جولائی کو ملک گیر احتجاج کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین