• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو زمین فروخت کرنا شرعاً حرام ہے،پاکستان علماء کونسل

پاکستان علماء کونسل اور دارالافتاء پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کو زمین فروخت کرنا شرعاً حرام ہے، او آئی سی اور اقوام متحدہ بھارت کی سازشوں کا نوٹس لے۔

ایک فتویٰ میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی اور دیگر علماء نے کہا کہ بھارت اپنے آئین میں تبدیلی کر کے کشمیر کو اپنا حصہ بنانے اور وہاں بھارتی ہندوؤں کو آباد کرنے کی سازش کر رہا ہے، ان حالات میں کشمیر کے مسلمانوں کیلئے شرعی طور پر جائز نہیں ہے کہ وہ اپنی زمینیں کسی ہندو کو فروخت کریں۔

علماء نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت ریاست کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر اتر آئی ہے جو وہاں مسلمانوں کا پیدائشی حق ہے، پاکستان علماء کونسل آئندہ ہفتہ اسلام آباد میں مظلومین کشمیر و فلسطین کانفرنس منعقد کرے گی۔

تازہ ترین