• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈومیسائل پر ملازمت کرنیوالوں کیخلاف صوبائی حکومت کا اقدام اہم ہے،عمیر محمد حسنی

اکوئٹہ(پ ر)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لائزن اسسٹنٹ کرونا وائرس کنٹر ول پروگرام کے فوکل پرسن سردارذادہ میر عمیر جان محمد حسنی نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل سرٹیفیکٹ پر بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والوں کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے اہم اقدام ہے اس سلسلے میں سینٹ کے اجلاس کے دوران اس مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا جس پر وفاقی حکومت نے فوری ایکشن لے کر بلوچستان کے حکومت کو لیٹر جاری کیا جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر صوبے کے مختلف اضلاع کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو جعلی ڈومیسائل سرٹیفیکٹ کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ان کے منسوخی کی ہدایت دی ہے کیونکہ شروع دن سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اس مسئلے کی طرف وفاقی حکومت سے بات بھی کیا تھا اور اب اس کی ہدایت پر ان جعلی ڈومیسائل سرٹیفیکٹ کی تحقیقات کا عمل جاری کیا ہوا ہے اور ویریفیکشن کو عمل تیزی سے جاری ہیں اگر اس دوران جعلی ڈومیسائل سرٹیفیکٹ بنانے والوں نے اپنے ویریفیکشن مکمل نہیں کیا گیا تو قانونی طور پر ان کے ڈومیسائل سرٹیفیکٹ منسوخ کی جائے گی انھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کا جعلی ڈومیسائل سرٹیفیکٹ کی منسوخی کا فیصلہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے اس مسلئے کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے مستونگ سے 400 ڈومیسائل منسوخ کرنا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان بہتر حکمت عملی میں شامل ہے کیونکہ وفاقی اداروں میں مقامی افراد کے حق مارا گیا ہے ان جعلی ڈومیسائل سرٹیفیکٹ کے منسوخی سے بلوچستان کے حقدار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ان کے حق ملنے کی توقع ہے اور اس امید کے ساتھ بلوچستان کے نوجوان وفاقی اداروں میں اپنے صوبے کے بہتر انداز میں نمائندگی کرینگے اور صوبے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کا یہ آئینی حق ہیں کہ وفاق میں ان کو ملازمتوں کا حصہ مل جائے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان خود اپنی نگرانی میں اس مسلئے کو دیکھ رہے ہیں اور ویریفیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد جعلی ڈومیسائل سرٹیفیکٹس کو منسوخ کردیا جائے گا۔
تازہ ترین