• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وین پر رکھی سیڑھی سڑک پر گرنے سے خطرناک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا


دوران ڈرائیونگ ذرا سی لاپرواہی خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے جس میں کئی زندگیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

برطانیہ کی کاؤنٹی گلوسٹرشائر میں موٹر وے پر ایک وین ڈرائیور کی ایسی ہی لاپرواہی اس وقت دیکھی گئی جب وہ 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیگر گاڑیوں کو اوور ٹیک کر رہا تھا۔

اس دوران وین پر رکھی بھاری بھرکم سیڑھی سڑک پر آگری۔ یوں اچانک وین سے سیڑھی گرنے کے باعث کئی گاڑیاں حادثے سے بال بال بچیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔