• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی نوٹس چیلنج کردیا

بشریٰ بی بی : فوٹو فائل
بشریٰ بی بی : فوٹو فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 بشریٰ بی بی کی نیب نوٹس چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل، خالد یوسف چوہدری کے ذریعے چیلنج کیا۔

نئی انکوائری میں نیب نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں بلایا بھی گیا تھا۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے پٹیشن کے فیصلے تک نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، چیئرمین نیب، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید