• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: کورونا سے 42 کا انتقال، 1388 نئے مریض سامنے آئے، وزیراعلیٰ



سندھ میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کرگئے جبکہ مہلک وائرس کے 1388 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کے یومیہ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار 317 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان ٹیسٹس میں سے 1388 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 42 مریض انتقال کر گئے جس کے ساتھ ہی صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 1614 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 5 لاکھ 24 ہزار 222 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، جن میں 97 ہزار 626 کورونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج صوبے میں مزید 821 مزید مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 54 ہزار 676 ہوگئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج 41 ہزار 336 مریض زیرِ علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ زیر علاج مریضوں میں 39 ہزار 713 گھروں میں اور 349 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں اور 1274 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 650 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 76 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کراچی میں 629 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ خیرپور میں 86، حیدرآباد میں 69، عمرکوٹ اور سانگھڑ 66، 66 کیسز سامنے آئے ۔

انھوں نے بتایا کہ شہید بینظرآباد میں 64، سکھر میں 48، کشمور میں 41، بدین میں 39، جامشورو میں 37، نوشہروفیروز میں 27، مٹیاری میں 16، میرپورخاص میں 16، ٹنڈو الہ یار میں 14، شکارپور میں 10 جبکہ ٹنڈو محمد خان، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 7، 7 ، دادو میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گھوٹکی میں 1 نیا کیس رپورٹ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تازہ ترین