• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے آنے والے فنکار بغیر سیل فون اپنے وقت کو انجوائے کریں، علی ظفر کا مشورہ

معروف موسیقار، اداکار و ماڈل علی ظفر نے نئے آنے والے فنکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موبائل فون سے دور اپنے اچھے وقتوں کو انجوائے کریں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی ظفر نے اپنی 13 سال پرانی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ انہیں اسٹائل ایوارڈز شو 2007ء کی ریہرسل کی ایک تصویر ملی۔

علی ظفر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گانے ’مستی‘ پر اداکارہ ریما کے ساتھ پرفارم کیا تھا جس کی ریہرسل کی گئی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ یہ پورا ایونٹ ملائیشیا میں ہوا تھا، اس میں مزہ آیا، وہ بہت سادہ دن تھے، نہ ہی سوشل میڈیا کی پوسٹ تھی اور نہ ہی اسے بوسٹ کرنا تھا۔

اس وقت سب لوگ اس مزیدار اور آرام دہ ماحول سے محظوظ ہوئے کیونکہ اس وقت پاکستانی میوزک انڈسٹری پروان چڑھ رہی تھی۔

علی ظفر نے اپنے پیغام میں نئے فنکاروں کے  لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہ اپنے اچھے وقتوں کو بغیر سیل فون کے خوب انجوائے کریں۔



تازہ ترین