• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کے طوفانوں کو گلے لگانا سیکھیں، صدف کنول

پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی جانب سے اُن کے چاہنے والوں کے لیے ایک پیغام سامنے آیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صدف کنول نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے مداحوں کے لیے مختصر سا خصوصی پیغام بھی لکھا۔


صدف کنول نے لکھا کہ ’یہ بات یاد رکھیں کہ بارش کے بغیر کسی بھی جاندار چیز کی نشونما نہیں ہوتی ہے۔‘

ماڈل نے لکھا کہ ’اِسی لیے اپنی زندگی کے طوفانوں، مشکل وقت اور پریشانیوں کو گلے لگانے سیکھیں تاکہ آپ زندگی کی حقیقت سے آشنا ہوسکیں۔‘

اِس سے قبل صدف کنول نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ ہی سے چاہتی تھیں کہ ان کی شادی کم لوگوں کی موجودگی میں ہو، اُنہوں نے اُن کی شادی کے بعد ہونے والی تنقید کے بارے کہا کہ ہم تو اس ساری نفرت پر ہنسے اور ہمیں کوئی فرق ہی نہیں پڑا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ان کے شوہر ہیں، اتنا اچھا خاندان ہے اس لیے ان چیزوں سے انہیں فرق بالکل نہیں پڑتا، صدف کا مزید کہنا تھا کہ وہ تو کہتی ہیں لوگ مزید بولیں تاکہ اُن کے گناہ دھلیں۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری کی ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کے بعد  اِس جوڑے کو سوشل میڈیا پر بےحد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور صارفین نے صدف کنول کو سائرہ اور شہروز کی طلاق کی وجہ بھی قرار دیا تھا۔

تازہ ترین