• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے سچل میں بیکری پر کریکر حملے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دستی بم حملے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق شخص رینجرز کا ریٹائرڈ ملازم تھا۔

پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردیں۔

تازہ ترین