• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کی اسمبلی عمارت کی تعمیر میں تاخیر پر ذمے داران کی سرزنش


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر پر ذمے داروں کی سرزنش کی اور تعمیر فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کوئی ادارہ اپنی ذمے داری کسی دوسرے کے کندھے پر نہ ڈالے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر پر ذمے داروں کی سرزنش کی اور تعمیر فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر تعمیراتی اداروں نے یقین دلایا کہ رواں سال کے آخر تک عمارت پنجاب اسمبلی کے حوالے کر دی جائے گی۔

تازہ ترین