• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں پرائیویٹ ہسپتالوں اور طبی مراکز کی تعداد 7200ہوگئی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے پچھلے دو ماہ کے دوران صوبے میں مزید 2064 پرائیویٹ ہسپتالوں اور طبی مراکز کی رجسٹریشن کرلی ہے جس سے صوبے میں رجسٹر نجی ہسپتالوں اور طبی مراکز کی تعداد 7200 ہوگئی، مزید 200طبی اداروں کی رجسٹریشن کی درخواستوں پر کارروائی جاری ہے، قبل ازیں صوبے میں رجسٹر پرائیویٹ طبی اداروں کی تعداد 4500 تھی۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق جعلی ڈاکٹروں ، عطائیوں اور غیر مستند طبی سہولیات فراہم کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں 27مقدمات میں11لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 15 کلینکس کوجرمانہ کر کے مستقل طور پر بند کیا گیا، 12 مراکز صحت کو جرمانہ کر کے بیان حلفی لیا گیا ہے ۔ کمیشن نے گزشتہ چھ ماہ صوبے میں مجموعی طور پر 2864 طبی مراکز و دیگر مراکز صحت کو نوٹس جاری کئے ہیں،قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ کرنے پر 804کو سیل کیا گیا جبکہ 157کو مستقل بنیادوں پر بند کیا گیا ہے سٹیزن پورٹل پر آنے والی 807.شکایات کو حل کرنے کے علاوہ 6 ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں۔
تازہ ترین