• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر اتحاد خیبر پختونخواکی مطالبات کے حق میں ریلی

پشاور(وقائع نگار)تاجر اتحاد خیبر پختونخواکے صوبائی صدر مجیب الرحمن کی قیادت میں حکومت کی طرف سے مہنگائی بیروزگاری اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن نے کہا کہ ہوٹل، ریسٹورنٹ، شادی ہال اور ہیئرڈریسر کو سخت سے سخت ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ لاکھوں ورکر بیروزگار ہو چکے ہیں جو تاجر برادری کے معاشی قتل کے مترادف ہے حکومت کی طرف سے ہر ایس او پی پر عن و من عمل کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت وقت آئے روز مہنگائی میں اضافہ کرتی جارہی ہے اور خوردونوش، پیٹرول بجلی میں 14 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور چیف آف آرمی سٹاف صدر پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا تاجروں اور عوام کو بالخصوص درمیانے طبقے کا معاشی قتل بند کیا جائے اور انکو جینے کا حق دیا جائے اور کسی کی عزت نفس سے نہ کھیلا جائے اس وقت حکومت کی طرف سے تمام پالیسی تاجر اور عوام دشمن پالیسیاں ہیں اور یہ ملک میں حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں۔
تازہ ترین