• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب


چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اور میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے زیر صدارت نیب کی مجموعی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ اور میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 4 کھرب 66 ارب 6 کروڑ 90 لاکھ روپے بدعنوان عناصر سے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروائے چکے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے ساتھ چین نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

نیب کو موصول شکایتوں کے اعداد و شمار پر بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کو 2019 میں مجموعی طور پر 53 ہزار 643 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان موصول درخواستوں میں سے 42 ہزار 760 پراسس کی گئیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 2018 میں 48 ہزار 591 شکایات موصول ہوئیں، 4 ہزار 141 کو نمٹایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے 2019 میں  1308 شکایات کی جانچ کی، 1686 انکوائریاں اور 609 انویسٹی گیشنز نمٹائیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ 2019 میں بدعنوان عناصر سے 1 ایک کھر 41 ارب 54 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

انھوں نے کہا کہ نیب کا مجموعی طور پر سزا کا تناسب تقریباً 68.8 فیصد ہے، نیب کا مجموعی طور پر سزا کا تناسب دنیا میں وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات میں نمایاں کامیابی ہے۔

تازہ ترین