• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں مویشی منڈی سے متعلق ایس او پیز تیار

اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیے گئے۔

ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈیاں شہر سے پانچ کلومیٹر سے زائد فاصلہ پر لگائی جائیں گی۔ منڈیوں کے داخلے اور خروج کا راستہ الگ اور شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

حکام ضلعی انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈیاں شہر سے 5 کلومیٹر دور لگائی جائیں گی شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازم اور ان کی سہولت کے لیے سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کی سہولت موجود ہو گی۔

ویٹرنری حکام اور بیوپاریوں کے لیے قربانی کے جانوروں کو بھی فاصلے سے باندھنا لازم ہو گا۔

تازہ ترین