آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قرنطینہ میری زندگی کا غیر معمولی واقعہ تھا، اسد قیصر


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کورونا کو عام بیماری نہ سمجھا جائے، قرنطینہ میری زندگی کا غیر معمولی واقعہ تھا۔

جیو پاکستان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےاپنے کورونا کے حوالے سے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے شروع میں احتیاط نہیں کی جو مجھے کرنی چاہیے تھی، کورونا بیماری میری زندگی کا بڑا امتحان تھا۔

اسد قیصر نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ اس بیماری کو سنجیدہ لیں،اگر کسی کو سینے میں تکلیف ہو تو فوری چیک اپ کرائیں، جب میں اسپتال میں تھا وہ لمحات میرے لیے کافی مشکل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بیماری کے دوران متوازن غذا لی، ادرک اور پودینے کا استعمال کیا، کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن مناسب ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ اسمبلی کو جس طرح چلارہا ہوں ، بلاول اورخواجہ آصف بھی اس کے معترف ہیں،چاہتا ہوں اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کی ملکی معاملات پر مثبت بحث ہو۔ 

قومی خبریں سے مزید