• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ ، کورونا کیسز بڑھنے پر اسکول بند کئے جانے کا امکان

ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے مقامی منتقلی کے کیسز بڑھنے پرتمام اسکول بند کئے جانے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کے 30 کیسز سامنے آنے کے بعد ہانگ کانگ میں وائرس کا نیا گڑھ بننے کا خدشہ ہے، ان کیسز میں سے 11 کی تصدیق ایک ہی ہاؤسنگ بلا ک میں ہوئی ہے۔

ہانگ کانگ حکومت کی جانب سے موجود ہ صورتحال کے پیش نظر تمام اسکول بند کئے جانے کا امکان ہے جس کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں اب تک کورونا کے 1365 کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

تازہ ترین