• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس موجود


فیصل آباد میں سیوریج کے پانی میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی موجودگی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں رواں سال کے دوران تیسری بار پولیو کے نمونے مثبت آگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے پولیو وائرس کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

محکمہ صحت کے مطابق اچکیرہ کے مقام سے لئے گئے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے، یہ نمونے مئی 2020 ء میں لیے گئے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق 40 مخصوص یونین کونسلز میں 20 جولائی سے انسداد پولیو مہم شروع کی جائےگی۔

اس سے قبل رواں سال فروری اور مارچ میں بھی سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس سامنے آچکا ہے جبکہ ضلع میں اس دورانیے میں پولیو کے 3 کیسز بھی سامنے آچکے ہیں۔

تازہ ترین