• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاد علی نے ’’فنٹاسٹک فور‘‘ کی تصویر شیئر کردی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار ، موسیقار اور گیت نگار سجاد علی نے اپنے انسٹا فالوورز کی یادداشت کاامتحان لیتے ہوئے “فنٹاسٹک فور” کو پہچاننے کیلئے کہا ہے۔انسٹاگرام پرماضی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سجاد علی نے کیپشن میں لکھا کہ کیا آپ ان حیرت انگیز 4 افراد کو پہچان سکتے ہیں؟ ۔کسی پرفارمنس کے دوران لی جانے والی اس تصویرمیں سجاد علی کے عقب میں علی حیدر، بائیں طرف آواز گروپ کے ہارون، جبکہ دائیں طرف کم عمر شہزاد رائے کھڑے ہیں۔کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران سجاد علی اپنے مداحوں کو مختلف طریقوں سے محظوظ کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنا معروف گانا “تیری یاد ستاوے ” ذرا منفرد انداز میں گایا تھا۔ سجاد علی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئرکی جس میں وہ گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے گارہے ہیں جبکہ ساتھ بیٹھے ان کے بیٹے خوبی علی گٹار بجا رہے ہیں۔

تازہ ترین