• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاہب سے متعلق خواجہ آصف کا بیان درست‘فوادچوہدری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو برابر کی آزادی سے متعلق مسلم لیگ (ن)کے رہنماخواجہ آصف کا بیان بالکل درست ہے ۔اتوارکو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ ‏سیاسی اختلافات اپنی جگہ ،خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے آئین میں تمام مذاہب کوبرابر کی آزادیاں ہیں ان کی یہ بات بالکل درست ہے، اس کو لے کر خواجہ آصف کیخلاف فتویٰ بازی کرنیوالے مودی اور بھارتی شدت پسندوں کی سوچ کے حامل لوگ ہیں ‘ایسی سوچ کو یکسر مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین