• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی انکوائری کمیشن کیس پر تفصیلی فیصلہ جاری


اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوگر ملز مالکان کی درخواست مسترد کرنے کی وجوہات جاری کردیں۔

35 صفحات پر مشتمل فیصلے میں چینی انکوائری کمیشن کیس پر حکم امتناع خارج کرنے کی وجوہات بھی کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عدالت ایگزیکٹو کے معمول کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آئین کے مطابق منتخب حکومت اپنے اقدامات پر عوام کو جوابدہ ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر درخواست گزار کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوں تو عدالت مداخلت کرسکتی ہے۔

فیصلے کے مطابق کیس میں حکومت کو عوام کی پریشانی دور کرنے کے لیے اقدامات کی اجازت دی جاتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتی مداخلت سے عوام کی پریشانی دور کرنے کے اقدامات میں تاخیر ہوگی۔

تازہ ترین