• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس کا نظام عوام دوست بنایا جائے، اسپیکراسد قیصر


اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کا نظام عوام دوست بنایا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، ملک کی ترقی کے لیے ایف بی آر کو خاص اہمیت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی بہتر ہونے سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی، ایف بی آر میں اصلاحات لاکر کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اصلاحات پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، ٹیکس کی وصولی کا نظام مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام کو ڈیجیٹل کیا جارہاہے جس کے بعد انٹرنیٹ کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکے گی۔

اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین ایف بی آر کو افغان بارڈر پر مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت بھی کردی، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے، ایکسپورٹر کو ہر ممکن سہولت دینی ہے اور عوام کی زندگیوں سے مشکلات کو کم کرنا ہے۔

تازہ ترین