• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وڈا چاچڑ کی وزیراں کی موت کا وٹہ سٹہ سے تعلق، مکمل تحقیقات کی جائے، ایچ آر سی پی

لاہور(نامہ نگار) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے خواتین کی اپنے زندگی اور تحفظ کے حق سے ناواقفیت، خواتین کے لیے مخصوص پولیس اور دیگر خدمات تک عدم رسائی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وٹہ سٹہ جیسی روایات کا ایک اور خاتون نشانہ بن گئی ہے۔ ایچ آر سی پی کوایک آزادانہ فیکٹ فائنڈنگ مشن کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ وڈا چاچڑ گاؤں کی رہائشی وزیراں نامی جواں سال خاتون کی مسخ شدہ لاش 28 جون کو انڈس ہائی وے کے کنارے ملی۔ وہ بظاہر موت کے وقت دو ماہ کی حاملہ تھی۔اب تک تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایچ آر سی پی سمجھتا ہے کہ یہ انتقامی کارروائی تھی جس کا ممکنہ طور پر تعلق وٹہ سٹہ کی شادی سے تھا۔ یہ امر بھی باعث تشویش ہے کہ بظاہر پوسٹ مارٹم میں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا یا نہیں۔

تازہ ترین