• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی اہم ترین شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک

بل گیٹس، ایلن مسک، جیف بزوس، سابق صدر اوباما اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن سمیت اہم شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ ہیکنگ بظاہر بٹ کوائن سے متعلق جعلسازی کے لیے کی گئی۔ 

امریکا کی اہم ترین کاروباری اور سیاسی شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز سے ایسے ٹوئٹ کیے گئے جن میں اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ جو بھی شخص 30 منٹ کے دوران بٹ کوائن کے ذریعے رقم بھیجے گا، وہ دگنی کردی جائے گی۔

اوبر اور ایپل ٹوئٹر ہینڈلز سے بھی ایسے ہی ٹوئٹ کیے گئے، جن دیگر اہم شخصیات کے اکاؤنٹ ہیک کیے گئے ہیں ان میں وارن بفیٹ ریپر کانیئے ویسٹ اور نیویارک کے سابق گورنر مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہا ہے تاہم اس ہیکنگ نے کمپنی کے شیئر دو اعشاریہ تین فیصد گرادیے ہیں۔ 

تازہ ترین