• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس:بارش کے دوران پاور ٹرانسمیشن پر اچانک بجلی گر گئی


روس میں بارش کے دوران بجلی گرنے کا خطرناک واقعہ پیش آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

یہ واقعہ روس کے شہرSamara میں پیش آیا جب طوفانی برش کے دوران اچانک آسمان پر تیز بجلی کڑکی اور پاور ٹرانسمیشن پر آگری جبکہ اس دوران سڑک سے گزرتے مسافر زد میں آنے سے بال بال بچے۔

پاور ٹرانسمیشن پر بجلی گرنے کے باعث زوردار دھماکا ہوا اور آگ اور دھواں نکلتا ہوا دکھائی دیا جس نے لوگوں کو بیحد خوفزدہ کردیا جبکہ سڑک سے گزرتے تمام مسافر بالکل محفوظ رہے۔