• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: بغیر ڈرائیور کے روبوٹ بس کی آزمائش شروع


دبئی میں بغیر ڈرائیور کے روبوٹ بس کی آزمائش شروع کر دی گئی۔

دبئی میں رہنے والے ہو جائیں تیار کیونکہ اب بغیر ڈرائیور کے بس میں سفر ہو گا جسے روبوٹ چلائے گا۔

بارشیں، برفباری اور گرد و غبار کے طوفان بھی اس روبوٹ بس کو چلنے سے نہیں روک سکیں گے۔

نیویگیشن کا جدید ترین سسٹم بھی بس میں استعمال ہوا ہے جو مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچائے گا۔ خودکار روبوٹ بس روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی فیوچر فاونڈیشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ بس فن لینڈ میں بھی کامیابی سے چل رہی ہے۔