• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی چوک پر اسلامی جمعیت طلبہ پر کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر اسلامی جمعیت طلبہ پر کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ کی فاشسٹ حکومت کو خوف ہے، ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان کی قیادت میں تباہ ہوگئی۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ گوجرخان میں پی ٹی آئی دفتر کھلنے کے پروگرام کو روک دیا گیا، وہاں پولیس کی گاڑیاں صبح سے پہنچی ہوئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے 6 افراد گرفتار کیے جبکہ کھانا اور شامیانے بھی اٹھا کرلے گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر تشدد کیا گیا،شعیب شاہین کے گھر کے باہر احتجاجی ریلی پر پولیس پہنچی جبکہ مجھ پر موٹر سائیکل چوری کا الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آر او جب نتائج کا اعلان کرے تو پولنگ ایجنٹ کو ساتھ ہونا چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شیرافضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیں، سیاسی کمیٹی مروت سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید