• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مجموعی آبادی کا تخمینہ 22 کروڑ 90 لاکھ ہے، رپورٹ


عالمی آبادی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی کا تخمینہ 22 کروڑ 90 لاکھ ہے، جس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس وقت ایشیا دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر جوڑے کی سالانہ 3.6 بچوں کی شرح تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

افغانستان کی شرح پیدائش پاکستان کے مقابلے میں زیادہ تیز ہے لیکن وہاں موت کی شرح زیادہ اور متوقع عمر کم ہونے کی وجہ سے ملک کی کل آبادی اب بھی 3 کروڑ 89 لاکھ ہے، جبکہ پاکستان کی شرح پیدائش 3.6 ہے جہاں آبادی 19.4 سال میں دگنی ہوجاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آبادی میں کمی کیلئے ملکوں کو اپنی شرح پیدائش سالانہ 2 فیصد تک لانے کی ضرورت ہے۔ بنگلادیش کی سالانہ شرح پیدائش 2.3 ہے اور آبادی 16 کروڑ 98 لاکھ ہے۔

ایک ارب 42 کروڑ 40 لاکھ کی آبادی کے ساتھ چین آبادی کے لحاظ سے سر فہرست ہے، چین اپنی شرح پیدائش کو 1.5 تک کم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی کے ساتھ بھارت دنیا کی دوسری بڑی آبادی والا ملک ہے، بھارت نے اپنی شرح پیدائش کو کم کرکے 2.2 کردیا ہے۔

امریکا میں مجموعی طور پر 32 کروڑ 99 لاکھ کی آبادی ہے اور 2020 اور 2050  کے درمیان امریکا کی آبادی میں اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین