• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انداز صحافت کا ترا، سب سے جدا ہے

برسوں کی روایت ہے مگر رنگ نیا ہے

بانی نے اخبار کا تھا میر صحافت

یہ آج جہاں ہے، تری محنت کا صلہ ہے

یہ تجھ سے زیادہ نہیں معلوم کسی کو

ہر دور میں سچ بولتے رہنے کی سزا ہے

خاموش کیے جاتے ہیں،سچ بولنے والے

سقراط نے ہر دور میں ہی زہر پیا ہے

چاہے کسی مقتل میں ہو چاہے پس زنداں

جو راہ دکھاتا ہے، وہی راہ نما ہے

اللہ کرے پھر سے چلیں پہلی ہوائیں

بدلے ہوئے موسم کے بدلنے کی دعا ہے

برسے گا ابھی ابر کرم ٹوٹ کے ناصرؔ

افلاک پہ چھائی ہوئی رحمت کی گھٹا ہے

تازہ ترین