• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر پروفیسر عنایت علی خان کی نماز جنازہ و تدفین

نامور شاعر پروفیسر عنایت علی خان انتقال کرگئے


طنز و مزاح کے نامور شاعر پروفیسر عنایت علی خان کی نماز جنازہ عائشہ مسجد ماڈل کالونی میں ادا کردی گئی، تدفین ماڈل کالونی کے مقامی قبرستان میں ہوگی۔

اہلخانہ کے مطابق پروفیسر عنایت علی کا انتقال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، مرحوم کی عمر 85 برس تھی اور کئی ماہ سے علیل تھے۔

پروفیسر عنایت علی خان 1935 میں بھارتی ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے، نومبر 1948 میں ہجرت کے بعد حیدرآباد میں سکونت اختیار کی۔

نامور شاعر پروفیسر عنایت علی خان نے 1962 میں سندھ یونیورسٹی سے ایم اے کے امتحان میں ٹاپ کیا، اُن کی مشہور تصانیف میں ازراہ عنایت، عنایات، عنایتیں کیا کیا شامل ہیں۔

پروفیسر عنایت علی خان نے بچوں کے لیے کہانیوں اور نظموں کی دو کتابیں بھی لکھیں، ان کی نظم بول میری مچھلی کے کئی مزاحیہ قطعات زبان زد عام ہوئے۔

تازہ ترین