• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عام بوتل نوز ڈالفن (ٹرسیوپس ٹرن کیٹس)  دنیا بھر میں موویز اور ٹی وی شوز میں دکھائے جانے کی وجہ سے معروف ہیں، اور زیادہ تر ڈولفن ایئریم میں لوگوں کو یہی اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔

سمندر میں چھلانگیں لگانے اور اپنی مخصوص پیراکی کی وجہ سے یہ کافی مشہور ہیں، اور اکثر یہ خودکار کشتیوں کے نزدیک آجاتی ہیں اور لہروں پر ہر طرح کی سرفنگ کرتی ہیں۔

اس ویڈیو میں بھی یہ نوز ڈالفن کی جوڑی کچھ ایسا ہی کررہی ہیں، اور مختلف کرتب دکھارہی ہیں، لیکن یہ ضروری نہیں کہ یہ ہمیشہ اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی ہوں۔ اور پھر انہیں یہ معلوم نہیں کہ ان کے ارد گرد اور بھی ڈولفن موجود ہیں۔