• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبصورت جلد کیلئے خشک دودھ کا استعمال

اگر کورونا لاک ڈاؤن کے دوران آپ کی بیوٹی پروڈکٹس ختم ہو گئی ہیں تو کچن میں موجود خشک دودھ کے پاؤڈر سے بھی مدد لی جا سکتی ہے ۔

چہرے کی جلد صاف شفاف اور بے داغ بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اس کی دیکھ بھال کرنا پڑتی ہے، جلد کے لیے دودھ بہترین کلینزنگ ایجنٹ سمجھا جاتا ہے، دودھ میں موجود لیکٹوز اور وائٹننگ خصوصیات جلد کو قدرتی طور پر چمکدار اور گورا بناتی ہیں ۔

چہرے کی صفائی کے لیے اگر کیمیکل والے کیلنزرز چھوڑ کر دودھ سے جلد کی صفائی کی جائے تو یہ عمل بغیر کسی نقصان کے مفیدثابت ہوتا ہے ۔

اگر اس لاک ڈاؤن کے دوران تازہ دودھ ملنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو آپ اپنے گھر میں رکھےخشک دودھ سے بھی اپنے چہرے کی جلد کو چار چاند لگا سکتی ہیں، خشک دودھ کے جلد پر استعمال سے چہرے کی جلد صاف ہوگی، اضافی تیل کا خاتمے سمیت وہائٹ اور بلک ہیڈز کا بھی صفایا ہوگا ۔

خشک دودھ فیس ماسک بنانے کے لیے کیسے استعمال کیا جائے ؟

خشک دودھ اور پانی

خشک دودھ سے فیس ماسک بنانے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ تھوڑے سے پانی میں ایک چمچ خشک دودھ ملا لیں اور اب اسے اپنے چہرے پر لگائیں، سوکھنے پر دھو لیں ۔

اس آسان ترین فیس ماسک سے جلد فوراً نرم و ملائم اور چمکدار نظر آئے گی، خشک دودھ کا استعمال چہرے پر ایک دن کے وقفے سے کریں ۔

خشک دودھ، لیموں کا رس اور عرق گلاب

چہرے کی جلد چمکدار اور گوری بنانے کے لیے دو چمچ ملک پاؤڈر لے لیں، اب اس میں ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ عرق گلاب ملالیں، ان تینوں اجزا کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اور چہرے پر لگائیں، اس فیس ماسک کو 20 منٹ بعد دھو لیں، اس فیس ماسک کے استعمال سے جلد فوری چمکدار ہو جائے گی ۔

خشک دودھ ، ہلدی ، ٹما ٹر اور دہی

خشک، بے جان اور مرجھائی ہوئی جلد کے لیے یہ فیس ماسج آئڈیل ہے ، اس فیس ماسک کو بنانے کے لیے ایک چمچ پسا ہوا ٹماٹر ، ایک سے دو چٹکی ہلدی ، ایک چمچ دہی اور ایک چمچ ملک پاؤڈر لے لیں ، اب سب اجزا کو اچھی طرح سے مکس کر لیں ۔

اس فیس ماکس کو چہرے ، گردن ، ہاتھ ، بازؤ ں اور پاں پر 20 منٹ کے لیے لگائیں اور بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔

چنے کا آٹا ، خشک دودھ ، اور لیموں کا رس

 ایک چمچ چنے کے آٹے میں ایک چمچ خشک دودھ ملا لیں، اب اس میں حسب ضرور لیموں کا رس مکس کر کے چہرے پر لگائیں، سوکھنے تک لگا رہنے،  سوکھنے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔

احتیاط

خشک دودھ سے بنے سب ہی فیس ماسک سے فیس پر مساج کرنے سے گریز کریں ۔

اگر آپ کی جلد پر پہلے سے ایکنی، کیل مہاسے موجود ہیں تو پہلے ان ماسک کا ٹیسٹ کر لیں، اگر ایکنی اور دانوں میں اضافہ نہ ہو تو استعمال کریں ۔

یہ سب ہی فیس ماسک خشک جلد والوں کے لیے نہایت مفید ہیں ۔

فیس ماسک ٹھنڈے پانی سے دھونے کے بعد عرق گلاب چہرے پر لگا لیں۔

تازہ ترین