بالی ووڈ کے نامور فلم ساز انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سوشانت سنگھ کو دو فلمیں آفر کی تھیں لیکن انہوں نے کرنے سے منع کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد اُن سے وابستہ کئی طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں۔ فلم ساز انوراگ کشیپ نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے سوشات سنگھ راجپوت کو دو فلمیں آفر کی تھیں لیکن انہوں نے دونوں مرتبہ انہیں منع کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: ارمان ملک ’دل بیچارہ‘ دیکھنے کے بعد جذباتی ہوگئے
انوراگ کشیپ نے بتایا کہ سوشانت کے منع کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اُن دنوں کسی بڑے بینرز کے ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سوشانت ایک بہت ہی کامیاب اداکار تھے، وہ اپنے لیے خود چیزوں کو منتخب کرتے تھے۔
فلم ساز نے بتایا کہ میں نے سوشانت کو اپنی فلم ’ہنسی تو پھنسی‘ آفر کی تھی لیکن سوشانت نے فلم کرنے سے انکار کردیا حالانکہ اس پر نہ تو مجھے غصہ آیا اور نہ ہی برا لگا۔ بعد میں اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا لیڈ رول میں نظر آئے جبکہ اُن کے ساتھ اس فلم میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: سوشانت کی آخری فلم نے ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ قائم کردیا
انوراگ کشیپ کے مطابق اس کے بعد ایک دوسری فلم کے لیے بھی انہوں نے سوشانت کو اپروچ کیا لیکن اس مرتبہ بھی انہوں نے فلم کی آفر ٹھکرادی۔ وہ کسی دوسری فلم کو ہاں کہہ چکے تھے۔ جیسےدیگر اداکار اپنی مرضی سے اپنے پروجیکٹ منتخب کرتے ہیں ویسے ہی سوشانت نے بھی اپنا پروجیکٹ خود منتخب کیا۔
فلم ساز انوراگ کشیپ نے مزید کہا کہ اس کے بعد انہوں نے اپنی کسی فلم کے لیے سوشانت کو اپروچ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ’کائے پو چھے‘ سے کیا تھا، جس کے بعد وہ ’پی کے ، ایم ایس دھونی : دی ان ٹولڈ اسٹوری‘ جیسی کئی بڑی فلموں میں نظر آئے۔ سوشانت کی زندگی میں اُن کی آخری فلم نتیش تیواری کی فلم ’چھچھورے‘ تھی۔
یہ بھی پڑھیے: ماہرہ نے بھی سوشانت کی آخری فلم دیکھ لی
سوشانت کی موت کے بعد اُن کی آخری فلم ‘دل بیچارہ‘ ریلیز کر دی گئی ہے، جس نے فلموں کے حوالے سے مشہور صف اول کی ویب سائٹ’ آئی ایم ڈی بی‘ پر آن لائن ریلیز ہوتے ہی 10 میں سے 10 اسکور حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ دل بیچارہ کے ٹریلر نے بھی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم کا ریکارڈ توڑا تھا۔