• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفی ٹرنر اور جوئے جوناس کی پہلی بیٹی کی پیدائش

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق 24سالہ صوفی ٹرنر اور 30سالہ جوئے جونس نے بھی اپنے ہاں پہلی بچی کی پیدائش کی تصدیق کردی۔میڈیارپورٹ میں شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جوڑے کے ہاں چند دن قبل 22جولائی کو بچی کی پیدائش ہوئی تھی اور بچی کا نام ولا رکھا گیا ہے۔صوفی ٹرنر نے لاس اینجلس کےاسپتال میں بچی کو جنم دیا اور اب دونوں ماں اور بیٹی ٹھیک ہیں۔صوفی ترنر اور جوئے جونس نے مئی 2019میں سادگی سے اس وقت شادی کی تھی جب صوفی ٹرنر کا شہرہ آفاق ڈراما گیم آف تھرونز اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔

تازہ ترین