• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر18 ہاکی ایشیاء کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیدی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

چین کے شہر دازہو میں ہونے والے ایونٹ میں بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ اعوان اور ہنزیلہ علی نے 2، 2، عاطف علی اور عاصم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

ایونٹ کے دوران پاکستان نے 3 میچز میں 23 گول کیے جبکہ پاکستان ٹیم کے خلاف اب تک صرف 3 گول ہو سکے ہیں۔

قومی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے، پاکستان کل چین کے خلاف اپنا میچ کھیلے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید